پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں پرچوں کی مارکنگ کا طریقہ کار تبدیل کرنے کا فیصلہ

مجموعی جائزے کے بجائے ہر سوال کے نمبروں کی واضح سٹرکچرنگ کی جائے گی‘بورڈ حکام 
لاہور (یواین پی) پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں امتحانی پرچوں کی مارکنگ کا طریقہ کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، جس کے تحت مجموعی جائزے کے بجائے ہر سوال کے نمبروں کی واضح سٹرکچرنگ کی جائے گی۔بورڈ حکام کے مطابق نئے طریقہ کار میں روبریکس مارکنگ متعارف کرائی جائے گی، جس کے ذریعے طلبہ کو ہر سوال کے مقررہ معیار کے مطابق مکمل نمبر حاصل کرنے کا واضح موقع ملے گا۔نئے مارکنگ سسٹم کا اطلاق لاہور سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد امتحانی نظام میں شفافیت لانے کے ساتھ ساتھ مارکنگ کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہے۔سوالیہ پرچوں کی تیاری کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے پیپر مارکرز سے بھی باقاعدہ فیڈ بیک لیا جائے گا