نجی کمپنی کے کیشئر کی 11لاکھ ہڑپ کرنے کی کوشش، 3ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ پولیس نے نجی کمپنی کے کیشئرکی ساتھیوں سے ملکر 11 لاکھ ہڑپ کرنے کی کوشش ناکام بنا کر 3ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ترجمان کے مطابق قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ کے علاقے میں ہونے والی 11لاکھ روپے کی رابری کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا ،مدعی مقدمہ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر خود ہی پیسے رکھے اور واردات کا ڈرامہ رچایا، ملزمان معصب ابرار، موسیٰ اور معظم کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 11 لاکھ کیش ایک پسٹل اور درجنوں گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔