قاہرہ (آئی این پی )مصر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک 27 فروری کو عرب ممالک کے سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا، جس میں فلسطینی علاقوں سے متعلق تازہ ترین سنگین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اتوار کے روز جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اجلاس مصر کی جانب سے حالیہ دنوں میں فلسطین سمیت عرب ممالک کے ساتھ اعلی سطح پر وسیع مشاورت کے بعد طلب کیا گیا ہے، جس میں فلسطین کاز کے حوالے سے تازہ ترین سنجیدہ پیش رفت سے نمٹنے کے لیے سربراہی اجلاس کی درخواست کی گئی تھی۔