گرین لینڈ یورپی ممالک نے ٹرمپ کی ٹیرف دھمکیوں کو مسترد کردیا ہنگامی اجلاس طلب

بین الاقوامی قوانین پریقین رکھنے وا لے امریکی صدر ٹرمپ کو سمجھائیں، وہ گرین لینڈ پرقبضہ کر کے ریڈ لائن عبور نہ کریں
  اپنے بیان پر 100 فیصد قائم  ہوں،گرین لینڈ کے معاملے پر یورپی ممالک نے مخالفت کی تو ٹیرف عائد کریں گے،صدر
 برسلز،واشنگٹن(آئی این پی)  یورپی ممالک نے گرین لینڈ پر قبضے  کے معاملے پر امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیرف دھمکیوں کو مسترد کردیا۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم اسٹارمر نے  اتحادیوں کے خلاف امریکی ٹیرف کے استعمال کو غلط قرار دیا۔ برطانیہ کی وزیر خارجہ یویٹ کوپر نے بھی کہا کہ گرین لینڈ کا مستقبل صرف گرین لینڈ کے باشندوں اور ڈنمارک کے لیے ہے۔ڈنمارک کے وزیراعظم نے کہا کہ  یورپ صدر ٹرمپ کی دھمکیوں میں نہیں آئے گا۔ ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے بھی واضح کیا کہ صدر ٹرمپ دھمکیوں کے ذریعے گرین لینڈ کا کنٹرول حاصل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ گرین لینڈ پر  امریکی فوجی کارروائی نیٹو کے خاتمے کا سبب بن سکتی ہے