بیروت(آئی این پی)لبنان کے نگران وزیراعظم نجیب میقاتی کو شاہ سلمان بن عبد العزیز کی طرف سے عرب سربراہی اجلاس کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔ عرب سربراہی اجلاس ریاض میں 11نومبر سے ہوگا۔ اجلاس میں فلسطین و لبنان میں اسرائیلی جنگ کے حوالے کے سے موضوعات زیر بحث آئیں گے۔لبنان میں سعودی سفیر ولید بخاری نے نگران وزیراعظم لبنان نجیب میقاتی کو شاہ سلمان بن عبد العزیز کی طرف سے دعوت نامہ دیا ہے۔