فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ،دارالحکومت القدس ہونا چاہیے، تمام پہلوئوں پر اقوام متحدہ کے کردار کا خیر مقدم کرتے ہیں
نیویارک(آئی این پی )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کو مشرق وسطی میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہونا چاہیے، فلسطین کے مسئلے کے تمام پہلوئوں پر اقوام متحدہ کے کردار کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطی کی صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔پاکستانی مندوب نے غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کھلے مباحثے کے انعقاد کا خیر مقدم کرتا ہے، فلسطین کا حل طلب مسئلہ مشرق وسطی میں عدم استحکام کی جڑ ہے