تقریب ایکسپوسنٹر میں ہوگی‘ہر جوڑے کو وزیر اعلی کی جانب سے ایک لاکھ سلامی دی جائے گی
لاہور(دانش منیر)مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیوں کیلئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا دھی رانی منصوبہ کا پہلا مرحلہ فائنل ہوگیا ،ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور ڈویڑن کی 250اجتماعی شادیوں سے منصوبے کاافتتاح کیا جائے گا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ایکسپو سنٹر لاہور میں دھی رانی منصوبہ کا آغاز کریں گے اجتماعی شادیوں کا پہلا حصہ لاہور میں رواں ماہ 19دسمبر کو ایکسپوسنٹر میں ہوگا جبکہ مجموعی طور پر رواں برس صوبہ بھر سے 1500مستحق بچیوں کی شادیاں کی جائیں گی تفصیلات کے مطابق شادی کے جوڑے وزیر اعلی کی جانب سے ایک لاکھ سلامی دی جائے گی محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب نے دھی رانی منصوبہ کی تیاری مکمل تیارکرلی ہے