اسرائیلی فورسز کی لبنان و شام پر بمباری،6 لبنانی شہید

 غزہ کے نیٹزارم کوریڈور سے اسرائیلی فوجیوں کاانخلاء جاری،ہسپتالوں کی تعمیر نو کے لیے وسائل کی ضرورت
غزہ،بیروت (آئی این پی )اسرائیلی فوجیوں کا غزہ کے نیٹزارم کوریڈور سے انخلاء جاری ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ کے نیٹزارم کوریڈور سے اسرائیلی فوج کا انخلا آئندہ گھنٹوں میں مکمل ہو جائے گا۔ دوسری جانب عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے لبنان اور شام پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں6 لبنانی شہید ہوگئے جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے چھاپے جاری ہیں۔یو این ریلیف چیف کے مطابق غزہ کے ہسپتالوں کی تعمیر نو کے لیے مزید وسائل کی ضرورت ہے ۔