امریکی عدالت نے ایلون مسک کی تنخواہ کو غیر منصفانہ قرار دیدیا

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی عدالت نے ایک بار پھر ارب پتی ایلون مسک کی تنخواہ کو غیر منصفانہ قرار دے دیا۔الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او کے طور پر ایلون مسک کی تنخواہ 303ملین سٹاک شیئرز سالانہ مقرر ہوئی تھی جس کی موجودہ مالیت 101ارب ڈالر ہے۔کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے تنخواہ کی منظوری دینے کے باوجود شیئر ہولڈرز نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ تنخواہ کی مد میں اتنی بڑی رقم سی ای او کو دینے کمپنی کے شیئر ہولڈرز کے ساتھ نا انصافی ہے۔