بی بی آصفہ بھٹو کا قائم مقام اسپیکر کے رویّے پر اظہارِ مایوسی

بی بی آصفہ بھٹو کا قائم مقام اسپیکر کے رویّے پر اظہارِ مایوسی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے قائم مقام اسپیکر کے رویے پر سخت اظہارِ ندامت اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ قائم مقام اسپیکر کا رویہ نہایت مایوس کن ہے، اور یہ کہ پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران کورم کے باوجود بار بار اجلاس معطل کرنا پارلیمانی نظام کا تضحیک کرنے کے مترادف ہے۔آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اسپیکر کو سیشن مؤخر کرنے کی ہدایات دی گئیں تاکہ توجہ دلاؤ نوٹس پیش نہ ہو سکے، جو کہ ایک چھوٹی اور گھٹیا سیاسی چال ہے۔انہوں نے توجہ دلاؤ نوٹس شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی وہ ایک نہتی لڑکی کے نام سے ڈرتے ہیں، اور یہ رویہ پارلیمانی روایت اور عزت کے منافی ہے۔