کراچی: واٹر ٹینکر کے حادثے میں موٹرسائیکل سوار طالب علم جاں بحق

کراچی: واٹر ٹینکر کے حادثے میں موٹرسائیکل سوار طالب علم جاں بحق

 نارتھ کراچی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا، نوجوان جاں بحق، مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔

حادثہ بابا موڑ سے فور کے چورنگی کی جانب کے الیکٹرک دفتر کے قریب پیش آیا۔جاں بحق نوجوان کی شناخت 17 سالہ عابد رئیس ولد رئیس احمد کے طور پر ہوئی، جو عثمان پبک اسکول و کالج کا فرسٹ ایئر طالب علم تھا۔واقعے کے بعد شہریوں نے احتجاج میں واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی، جس کا اگلا حصہ مکمل جل گیا۔پولیس نے واٹر ٹینکر اپنی تحویل میں لے لیا، ڈرائیور فرار ہو گیا، تحقیقات جاری ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق رواں سال کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں 806 افراد جاں بحق اور 11,596 زخمی ہو چکے ہیں، جن میں ہیوی ٹریفک سے 244 افراد ہلاک ہوئے۔
یہ واقعہ کراچی میں ہیوی ٹریفک کے خطرات اور ٹریفک حادثات میں کمی نہ آنے کا سنگین مسئلہ دوبارہ اجاگر کرتا ہے۔