لاہور میں فروری کے دوران ہونے والے تین روزہ بسنت تہوار کے اخراجات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جن کے مطابق مجموعی طور پر 20 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔
دستاویزات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے بسنت اخراجات کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی۔ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے مجموعی طور پر 26 کروڑ روپے کے فنڈز کی درخواست کی تھی، تاہم حکومت نے 6 کروڑ روپے کم کر کے 20 کروڑ روپے منظور کیے۔
ذرائع کے مطابق منظور شدہ بجٹ میں مختلف مدات پر اخراجات کیے گئے، جن میں شامل ہیں:
600 ڈرائیورز کے کھانے پر تقریباً 12 لاکھ روپے
بسوں کے پیٹرول پر 1 کروڑ 80 لاکھ روپے
انتظامی تقریبات پر تقریباً 10 کروڑ روپے
بسوں کی برانڈنگ پر 10 کروڑ روپے سے زائد اخراجات
دستاویزات کے مطابق یہ تمام اخراجات سکیورٹی، ٹرانسپورٹ، برانڈنگ اور دیگر انتظامی امور پر کیے گئے۔محکمہ خزانہ پنجاب نے لاہور انتظامیہ کی جانب سے بھیجی گئی تفصیلات کی بنیاد پر فنڈز کی منظوری دی اور اخراجات کو قواعد کے تحت باقاعدہ ریگولرائز کر دیا۔