بھارتی ریاست گجرات میں پولیس نے 6 روز سے لاپتہ 20 سالہ نوجوان رمیش مہیشوری کی لاش ٹکڑوں کی حالت میں برآمد کر دی۔
پولیس کی تحقیقات کے مطابق، رمیش کو اس کا قریبی دوست کشور قتل کرنے کا ذمہ دار ہے۔ واقعہ ایک لڑکی کے معاملے پر جھگڑے کے بعد پیش آیا۔ رمیش دو دسمبر کو لاپتہ ہوا تھا، جس کے بعد پولیس نے اس کی تلاش شروع کی۔ شواہد کی بنیاد پر پولیس نے کشور کو حراست میں لیا اور ایک کم عمر لڑکے کو بھی تفتیش میں شامل کیا گیا۔تحقیقات کے دوران کشور نے اعتراف کیا کہ اس نے انسٹاگرام پر ایک خاتون کو پیغامات بھیجنے کے لیے دباؤ ڈالا، جس کی خبر رمیش کو ملی اور دونوں دوستوں میں جھگڑا ہوا۔ اس رنجش کے باعث کشور نے قتل کا منصوبہ بنایا۔
کشور نے بتایا کہ وہ رمیش کو گاؤں سے باہر لے گیا، قتل کیا، اور پھر تیز دھار آلے سے اس کا سر، ہاتھ اور ٹانگیں کاٹ کر جسم کے حصے بورویل میں پھینک دیے جبکہ باقی جسم قریب ہی دفنا دیا۔پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے ملزم کی نشاندہی پر واقعے کی جگہ سے دفنائی گئی لاش اور بورویل سے الگ کیے گئے اعضا برآمد کر لیے۔یہ واقعہ گجرات میں نوجوانوں کے درمیان جھگڑوں کی سنگین نتائج کی ایک خوفناک مثال کے طور پر سامنے آیا ہے۔