شراب کے نشے میں دوست کے ساتھ جھگڑا، چکن کے زیادہ ٹکڑوں پر تنازع، سینے میں چاقو گھونپ کر قتل

شراب کے نشے میں دوست کے ساتھ جھگڑا، چکن کے زیادہ ٹکڑوں پر تنازع، سینے میں چاقو گھونپ کر قتل

بھارت کی ریاست کرناٹک کے ضلع بیلگاوی میں مرغی کے گوشت کے زیادہ ٹکڑے کھانے پر ہونے والی تلخ کلامی ایک شخص کی جان لے گئی۔

پولیس کے مطابق، یہ واقعہ ہونشیال پی جی گاؤں میں پیش آیا، جہاں شراب کے نشے میں دو دوستوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔جھگڑے کے دوران، ست رام چندر دیو نامی شخص نے اپنے ساتھی ارون کمار بالیشٹر چوان کے سینے میں چاقو گھونپ دیا، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ملزم ارون کمار نے مبینہ طور پر قتل کو چھپانے کی کوشش کی اور لاش کو اسپتال لے جا کر دعویٰ کیا کہ مقتول ویلڈنگ کے دوران گر کر زخمی ہوا ہے۔لیکن، اسپتال میں ڈاکٹرز نے سینے پر گہرا زخم دیکھا اور معاملے کی تہہ تک پہنچے۔ تفتیش کے دوران، پتہ چلا کہ مقتول کو چاقو مارا گیا تھا۔پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور دیگر شواہد جمع کیے، جس کے بعد ارون کمار کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے مبینہ قتل میں استعمال ہونے والا چاقو بھی برآمد کیا ہے۔