الیکشن کمیشن کا کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی وزیراعلیٰ بلوچستان کی درخواست مسترد

الیکشن کمیشن کا کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی وزیراعلیٰ بلوچستان کی درخواست مسترد

کوئٹہ: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی، اور کہا ہے کہ انتخابات مقررہ تاریخ 28 دسمبر کو ہی ہوں گے۔

کمیشن نے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ کوئٹہ میں انتخابات کے لیے فول پروف سیکیورٹی اور انتظامات یقینی بنائے جائیں، اور آرٹیکل 220 کے تحت مکمل معاونت فراہم کی جائے۔فیصلے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کی درخواست کو رد کیا گیا ہے، جبکہ ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی نے اختلافی نوٹ میں بتایا ہے کہ موسمی حالات اور سیکیورٹی خدشات کے باعث انتخابات ملتوی کرنے کی سفارش کی تھی، مگر اکثریتی رائے کے مطابق انتخابات مقررہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔