لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں 11 سالہ بچی کو ہراسانی اور تنگ کرنے والے وین ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
ایس ایچ او لیاقت آباد نے ٹیم کے ہمراہ لیاقت آباد بازار میں ملزم کو ٹریس کیا، جس کے لیے ڈی آئی جی آپریشنز نے اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کشمالہ فاروق کو اسپیشل ٹاسک دیا تھا۔ایس اے پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق، بچی اسکول سے واپس اپنے گھر لیاقت آباد آ رہی تھی کہ اوباش شخص نے وین میں داخل ہو کر اس سے چھیڑ چھاڑ شروع کر دی۔ بچی کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم حنیف کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کا کہنا ہے کہ بچوں کو ہراسانی اور تنگ کرنے کا رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، کیونکہ یہ زیرو ٹالیرنس پالیسی کا حصہ ہے۔اس کارروائی کے دوران ایس پی شہربانو نقوی نے ایس ایچ او محسن شہزاد اور ٹیم کو شاباش بھی دی۔