لاہور(کرائم رپورٹر)ٹبی سٹی پولیس نے شہر میں ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تین منچلوں کو گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان عبدالرحمان، سجاد اور ساحل ممنوعہ سرگرمیوں میں ملوث تھے اور ریپر سٹار کے گانوں پر خوفناک انداز میں ویلنگ کرتے دکھائی دیتے تھیپولیس کے مطابق ملزمان نہ صرف پابندی کے باوجود انتہائی تیز رفتاری سے گاڑیاں چلا رہے تھے بلکہ سڑکوں پر زگ زیگ اور خطرناک ون ویلنگ بھی کر رہے تھے جس سے شہریوں کی جان کو شدید خطرہ لاحق تھا۔ تینوں نوجوانوں کی ویلنگ کی ویڈیوز بھی فوٹیجز میں واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ٹبی سٹی پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ ویلنگ کے لیے تیار کی گئی موٹر سائیکل بھی پولیس نے تحویل میں لے لی ایس پی سٹی بلال احمد نے کارروائی کرنے پر ایس ایچ او ٹبی سٹی حسنین رضا اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان سے کھیلنے والے ویلرز کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ پولیس کی جانب سے شہر میں ون ویلنگ کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا