موٹرویزپر تیز رفتاری، 12 گاڑیوں کے خلاف ایف آئی

 قومی شاہرات پر محفوظ سفر موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے:ترجمان موٹروے
لاہور(کرائم رپورٹر)ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویزپر تیز رفتاری کے باعث ایف آئی آر کا اندراج جاری ہیں 150 کلومیٹر سے زائد رفتار مقدمہ درج کیا جا رہا ہے سنٹرل ریجن میں اب تک 12 گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جاچکی  ہے لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 2 ,ایم3 لاہور ملتان اور ایم 4 اور 5 موٹروے پر کارروائی عمل میں لائی گئی موٹر وے پولیس نے ڈرائیورز کو گاڑیوں سمیت تحویل میں لے کر مقامی پولیس کے حوالے کیاموٹروے پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں غفلت اور تیز رفتار ڈرائیونگ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔3 لین والی موٹروے پر کار کہ حد رفتار 120 کلومیٹر ہیپبلک سروس گاڑیوں کے لیے رفتار کی حد 110 کلومیٹر ہے آئی جی موٹروے پولیس رفعت مختار راجہ کی ہدایات پرتیز رفتار گاڑیوں کے خلاف خصوصی مہم جارہی ہے قومی شاہرات پر محفوظ سفر موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے