لاہور(کرائم رپورٹر) پولیس نے نئے سال پر ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کئے،موٹرسائیکل مکینکس سے منچلوں کی بائیکس تیار نہ کرنے کا بیان حلفی لیا گیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ اوز نے شہر کے 250 سے زائد مکینکس سے بیان حلفی لیا جن کے مطابق وہ منچلوں کی بائیکس موڈیفائی نہیں کریں گے۔