ویلنگ، تیز رفتاری اور کرتب دکھانے والاپکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجروال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر ون ویلنگ، تیز رفتاری اور کرتب بازی کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزم مشرف کو سوشل میڈیا پر ون ویلنگ کی ویڈیو لگانے کے فوری بعد گرفتار کر لیا گیاملزم مشرف کو ویڈیو میں ملتان روڈ پر غیر اخلاقی طور پر موٹر سائیکل چلاتے دیکھا جا سکتا ہے ملزم مشرف کو سوشل میڈیا پر لگائی جانے والی ویڈیو سے شناخت کر کے گرفتار کیا گیا ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق مشرف کے خلاف مقدمہ درج کرکے موٹر سائیکل ہنڈا 125 بھی برآمدکر لیاایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ او ہنجروال عدیل انجم اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایسے خطرناک عناصر شہریوں کے لئے نقصان کا باعث بن سکتے ہیں،سڑکوں پر ون ویلنگ، کرتب بازی، تیز رفتاری ہرگز برداشت نہیں،