دو بار پی پی کی پیشکش ٹھکرا دی، یہ نہ حکومت چلانا چاہتے ہیں اور نہ کسی کو چلنے دینا چاہتے ہیں
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ فروری 2024ء کے الیکشن کے بعد پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ اور ندیم افضل چن کے ذریعے پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر حکومت بنانے کی آفر کی تھی۔’ وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ نے تحریکِ انصاف سے مذاکرات کا عندیہ دیا ہے اور ساتھ ہی کہہ دیا کہ پی ٹی آئی کو اپنی لگائی آگ خود بجھانا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ آوٹ آف کنٹرول معاملات میں ٹھہراو آ جائے تو پی ٹی آئی سے بات چیت شروع ہو سکتی ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ خورشید شاہ نے پی ٹی آئی کو فون کر کے کہا تھا کہ ہم آپ کو ووٹ دیتے ہیں، آپ حکومت بنا لیں اور اپنی زیرِ نگرانی فارم 45 اور 47 کھول کر دیکھ لیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دو بار پی پی کی پیشکش ٹھکرا دی، یہ نہ حکومت چلانا چاہتے ہیں اور نہ کسی کو چلنے دینا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی خود بتا دے کہ وہ آخر چاہتی کیا ہے؟