جج کے چیمبر سے دو سیب اور ہینڈ واش چوری کا مقدمہ خارج

 لاہور(کرائم رپورٹر)اسلام پورہ میں جج کے چیمبر سے دو سیب اور ہینڈ واش چوری ہونے کے معاملے پر درج مقدمہ انویسٹی گیشن پولیس نے خارج کر دیا ذرائع پولیس کے مطابق مقدمہ مدعی کی طرف سے عدم پیروی پر اعلیٰ افسران کے احکامات کی روشنی میں خارج کیا گیایہ مقدمہ جج کے ریڈر حبیب الرحمن کی درخواست پر درج کیا گیا تھا، جس میں چوری شدہ سامان کی مالیت ایک ہزار روپے بتائی گئی تھی۔ معمولی نوعیت اور کم ترین مالیت کی وجہ سے اس ایف آئی آر نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی، جہاں معاملے پر مختلف میمز بھی وائرل ہوئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مدعی کی عدم دلچسپی کے باعث مزید قانونی کارروائی ممکن نہ تھی، جس کے بعد مقدمہ نمٹا دیا گیا۔