سیب سستا نہ دینے پر دکاندار قتل

 ڈی ٹائپ کالونی میں موٹر سائیکل سوار وں کی سیب کے نرخ پرتکرار ،شعیب پر پستول سے فائرنگ، ہسپتال میں دم توڑ گیا، 
فیصل آباد(خصوصی رپورٹ)فیصل آباد کے علاقے ڈی ٹائپ کالونی میں پھل فروش کوقیمت کم نہ کرنے پر قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق دوموٹر سائیکل سوار وں نے پھل فروش شعیب سے سیب کے نرخ کم کرنے کا کہا اور قیمت کم نہ کرنے پر تکرار شروع کر دی، اسی دوران انہوں نے پستول نکال کر فائرنگ کر دی۔ پھل فروش شعیب کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ۔