ڈی ٹائپ کالونی میں واقعہ پیش آیا‘موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم ملزموں نے پھل فروش کو گولی ماردی
فیصل آباد (یواین پی) صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں فروٹ کی قیمت کم نہ کرنے پر پھل فروش کو قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ فیصل آباد کے علاقے ڈی ٹائپ کالونی میں پیش آیا جہاں نا معلوم ملزموں نے پھل فروش کو صرف اس بات پر گوئی مار کر قتل کردیا کہ اس نے فروٹ کی قیمت کم کرنے سے انکار کیا۔ واقعے سے پولیس نے بتایا ہے کہ ڈی ٹائپ کالونی میں موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم ملزمان فروٹ خریدنے آئے جہاں انہوں نے پھل فروش شعیب سے سیب کے نرخ کم کرنے کا مطالبہ کیا تاہم اس نے قیمت کم کرنے سے انکار کیا تو اس بات پر تکرار شروع ہوئی اس دوران ملزمان نے پستول نکال کر فائرنگ کردی جس سے پھل فروش شدید زخمی ہوگیا، شعیب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور خالقی حقیقی سے جا ملا