تھانہ اسلام پورہ میں ایف آئی آر ایڈیشنل سیشن جج کے ریڈر کی مدعیت میں درج کی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج نور محمد بسمل کی عدالت سے دو سیب اور ایک ہینڈ واش چوری ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اسلام پورہ پولیس نے یہ مقدمہ عدالت کے ریڈر حبیب الرحمن کے بیان پر درج کیاپولیس کے مطابق حبیب الرحمن نے بیان میں بتایا کہ عدالت کے کمرے سے دو سیب اور ایک ہینڈ واش نامعلوم فرد نے چوری کیا، چوری ہونیوالی اشیا کی مالیت ایک ہزار روپے ظاہر کی گئی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔