جج کے چیمبر سے 2 سیب اور ایک ہینڈ واش چوری، مقدمہ درج

لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج  نور محمد بسمل کے چیمبر میں چوری ہوئی‘تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر )لاہو ر میں   ایڈیشنل سیشن جج کے چیمبر سے 2 سیب اور ایک ہینڈ واش چوری کرلیا گیا۔لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج کے چیمبر سے سیب اور ہینڈ واش چوری کا مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر   کے مطابق جج نور محمد بسمل کے چیمبر سے2 سیب اور ایک ہینڈ واش چوری ہوئے ہیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے  قانونی کارروائی کاآغاز کردیا۔