زمبابوے ویمنز کرکٹ ٹیم پہلی بار رواں ماہ پاکستان پہنچے گی

زمبابوے ویمنز کرکٹ ٹیم پہلی بار رواں ماہ پاکستان پہنچے گی

زمبابوے کی خواتین کرکٹ ٹیم پہلی بار دورۂ پاکستان پر 29 اپریل کو کراچی پہنچے گی۔

سیریز میں مجموعی طور پر 6 وائٹ بال میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق 3 ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کا حصہ ہوں گے، جبکہ تمام میچز نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ون ڈے انٹرنیشنل میچز 3، 6 اور 9 مئی کو دوپہر ساڑھے 3 بجے شروع ہوں گے۔اس کے بعد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز 12، 14 اور 15 مئی کو کھیلی جائے گی، جس کے میچز رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوں گے۔

یہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ورلڈ کپ 12 جون سے 5 جولائی تک انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔پاکستان ویمنز ٹیم ورلڈ کپ سے قبل آئرلینڈ میں بھی تین ملکی سیریز میں حصہ لے گی۔