سوڈان کے مشرقی علاقے میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں ایک فوجی مال بردار طیارہ الیوشین ایل-76 ہنگامی لینڈنگ کے دوران کرش کرگیا۔
واقعے کے مطابق، طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث بحرِ احمر کے پورٹ پر اترنے کی کوشش کر رہا تھا، مگر لینڈنگ کے دوران وہ گر کر تباہ ہوگیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔رپورٹس کے مطابق، سوڈان کی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس حادثے میں عملے کے تمام ارکان جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ تاہم، حادثے میں مرنے والوں کی تعداد اور دیگر تفصیلات تاحال مکمل طور پر تصدیق شدہ نہیں ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ طیارہ میں موجود افراد کی تعداد کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔الیوشین ایل-76 طیارہ، جو سوویت یونین کے زمانے میں بنایا گیا تھا، طویل عرصے سے سوڈانی فوج کے ذریعے بھاری سامان اور اہلکاروں کی منتقلی کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب سے اپریل 2023 سے سوڈان میں فوج اور نیم فوجی دستوں کے درمیان اقتدار اور طاقت کے حصول کی لڑائی جاری ہے۔ اس جنگ کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک اور تقریباً 12 ملین لوگ اپنے گھروں سے بے گھر ہو چکے ہیں۔ یہ حادثہ ملک کے سیاسی اور فوجی بحران کے تناظر میں ایک اور افسوسناک واقعہ ہے۔