امریکی سائنسدان کی 2026 میں دنیا کے خاتمے کی چونکا دینے والی پیشگوئی

امریکی سائنسدان کی 2026 میں دنیا کے خاتمے کی چونکا دینے والی پیشگوئی

امریکی سائنسدان ہائنز وون فورسٹر نے آج سے تقریباً 65 سال قبل 1960ء میں ایک حیران کن پیشگوئی کی تھی کہ جمعہ 13 نومبر 2026 کو دنیا کا خاتمہ ہو جائے گا، اور اس کی بنیادی وجہ زمین پر بے قابو آبادی میں اضافہ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ہائنز وون فورسٹر کا کہنا تھا کہ اگر انسانی آبادی اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو زمین کے وسائل انسانوں کی ضروریات پوری نہیں کر پائیں گے، جس کے نتیجے میں قحط، بیماریوں اور سماجی انتشار کے باعث انسانی تہذیب کو شدید خطرات لاحق ہو جائیں گے۔انہوں نے خبردار کیا تھا کہ انسانیت یا تو زیادہ آبادی کے باعث خود ختم ہو جائے گی یا پھر ایٹمی جنگ اور دیگر تباہ کن ذرائع کے ذریعے اپنی بربادی کا سبب بنے گی۔وون فورسٹر نے اپنی پیشگوئی میں یہ بھی تجویز دی تھی کہ اگر دنیا بروقت آبادی پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات کرے، جیسے زیادہ بچوں والے خاندانوں پر بھاری ٹیکس عائد کرنا اور خاندانی منصوبہ بندی کو فروغ دینا، تو اس ممکنہ تباہی کو روکا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دنیا کے خاتمے سے متعلق مختلف سائنسدانوں اور نجومیوں کی کئی پیشگوئیاں سامنے آ چکی ہیں، تاہم اب تک ایسی کوئی پیشگوئی حقیقت ثابت نہیں ہو سکی۔