چین کے پروفیسر ژوچن جیانگ، جنہیں بعض حلقے ’چین کا نوسترادامس‘ کہتے ہیں، نے حالیہ پیشگوئی میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ امریکا کے لیے مشکل ثابت ہو سکتی ہے اور ممکن ہے کہ امریکا کو شکست کا سامنا کرنا پڑے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پروفیسر جیانگ نے پہلے بھی 2024 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی دوبارہ صدارت اور ایران کے خلاف ممکنہ جنگ کی پیشگوئی کی تھی، جسے بعض ماہرین درست قرار دے رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران پر حملہ اس لیے کیا کہ وہاں کی جوہری صلاحیتوں کو ختم کیا جائے اور جمہوری نظام کو فروغ دیا جائے، لیکن ایران نے اپنے اتحادی گروپوں اور پراکسی فورسز کے ذریعے سخت ردعمل دیا، جس سے جنگ پیچیدہ اور امریکا کے لیے خطرناک ہو گئی ہے۔