غزہ (آئی این پی )قابض اسرائیلی افواج نے اقوام متحدہ کے فلسطین میں امدادی سرگرمیوں میں متحرک ادارے کے مرکزی دفتر پر چھاپہ مارا ہے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے بھاری اکثریت سے انروا کے دائرہ کار میں اضافے کی قرارداد منظور ہونے کے بعد فلسطینی شہر القدس میں ادارے کے مرکزی دفتر پر اسرائیلی فوج اور پولیس نے چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران اسرائیلی فورسز نے رابطے کیلئے استعمال ہونے والے تمام وسائل کو کاٹ دیا تاکہ دفتر کی حدود میں ہونے والی اس کارروائی کو دنیا سے چھپایا جاسکے