اقوام متحدہ کو عطیات کی شدید قلت ، 23 ارب ڈالر کے امدادی بجٹ کی اپیل

ضرورتیں زیادہ ہیں لیکن فنڈز کی کمی نے بجٹ کم رکھنے پر مجبور کیا، سربراہ یو این ایڈ ٹام فلیچر
نیویارک (آئی این پی)اقوام متحدہ کو عطیات کی شدید قلت کا سامنا،اگلے سال کیلئے صرف 23 ارب ڈالر کے امدادی بجٹ کی اپیل کردی۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے سربراہ ٹام فلیچرنے اگلے سال کیلئے 23 ارب ڈالرکے امدادی بجٹ کی اپیل کی، جبکہ گزشتہ سال یہ بجٹ 47 ارب ڈالر تھا۔ 23ارب ڈالرسے آٹھ کروڑ ستر لاکھ افراد مستفید ہوسکتے ہیں۔ٹام فلیچرکاکہنا ہے ضرورتیں زیادہ ہیں لیکن فنڈزکی کمی نے بجٹ کم رکھنے پرمجبورکیا,اب تک اقوام متحدہ کوصرف بارہ ارب ڈالر وصول ہوئے ہیں