انروا ایجنسی بنیادی حیثیت رکھتی ہے اور اس کا کوئی متبادل موجود نہیں،سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس
نیویارک(آئی این پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل کے اس اعلان کا جواب دیا ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی "انروا" کی سہولت کاری سے متعلق معاہدہ ختم کر دے گا۔انروا غزہ کی پٹی میں امداد فراہم کرنے والا مرکزی ذریعہ ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک کے مطابق انتونیو گوتریس نے ایک بیان میں باور کرایا ہے کہ انروا ایجنسی بنیادی حیثیت رکھتی ہے اور اس کا کوئی متبادل موجود نہیں۔اسرائیل نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو بھیجے گئے ایک خط میں متنبہ کیا تھا کہ وہ انروا کو فلسطینی اراضی میں کام کرنے کی اجازت سے متعلق سمجھوتا ختم کر دے گا۔