امریکہ میں چاول مت بھیجو، امریکی صدر کی بھارت کو نئے ٹیرف کی دھمکی

بھارتی چاولوں کی درآمدات سے کسان متاثر ، کسانوں کو مضبوط کرنے کیلئے ٹیرف کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیلئے تیار ہیں 
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  خبردار کیا ہے کہ وہ بھارت سے زرعی درآمدات خصوصا چاول پر سخت نئے ٹیرف عائد کر سکتے ہیں  جبکہ  وہ   یوکرین جنگ ختم کرا کر ہلاکتیں روکنے کے خواہا ں ہیں۔غیرملکی  میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائو س میں کسانوں کے لئے کثیر ارب ڈالر امدادی منصوبے کے اعلان کے دوران  امریکی صدر نے بھارت اور کینیڈا کے ساتھ جاری تجارتی مذاکرات پر سخت ناراضی کا اظہار کیا