بیجنگ (آئی این پی )چین نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے برکس مخالف بیان کے بعد بھی وہ امریکہ کے ساتھ کسی قسم کی محاذآرائی کا خواہاں نہیں ہے۔امریکی صدر نے اس سے قبل کہا تھا کہ جو بھی ملک برکس کی امریکہ مخالف پالیسیوں کے ساتھ کھڑا ہو گا اس پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ غیرملکی خبررساںادارے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ما ننگ سیڈ کا کہنا ہے کہ ٹیرف کے نفاذ سے متعلق چین بار بار کہہ چکا ہے کہ ٹیکس اور تجارتی جنگوں میں کوئی نہیں جیتتا اور صرف اپنے تجارتی مفاد کے تحفظ سے راستے نہیں کھلتے