بھارت پر ٹیرف کم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں:امریکی صدر

 ٹیرف ہٹا دئیے  تو امریکہ غریب ملک بن سکتا ہے، عدالتی فیصلے  کیخلاف سپریم کورٹ جائیں گے
چینی صدر بیرونی حملہ آوروں کو شکست دینے میں امریکی مدد کا اعتراف کریں:میڈیا سے گفتگو
واشنگٹن (آئی  این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی سرکار کو  واضح پیغام دیا کہ ان  کا بھارت پر عائد ٹیرف کم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں،ٹرمپ نے ٹیرف پر عدالتی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے  ٹیرف ہٹا دئیے گئے تو امریکا غریب ملک بن سکتا ہے۔اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے  کہا  چین کی جانب سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی میزبانی امریکا  کیلئے  کوئی بڑا چیلنج نہیں ہے اور انہیں چین اور روس کے ممکنہ اتحاد پر کوئی تشویش نہیں۔ صدر ٹرمپ نے چین پر روس اور شمالی کوریا سے ملکر سازش کرنے کا الزام لگا دیا۔   ٹرمپ نے چینی ہم منصب کو طنز بھرے پیغام میں کہا کہ چینی صدر بیرونی حملہ آوروں کو شکست دینے میں امریکی مدد کا اعتراف کریں، امریکا کے خلاف سازش کرتے ہوئے پیوٹن اور کم جونگ کو میری نیک خواہشات دیں