نارووال :چالو حالت میں اینٹی مائن بر آمد

نورکوٹ،چک امرو (خصوصی رپورٹ)نارووال کے نواحی گا ئوں مدوگول سے چالو حالت میں اینٹی مائن بر آمد ، ڈسٹرکٹ بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر تحویل میں لے لیا۔ڈی سی نارووال طیب خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ بم ڈسپوزل آفیسر عاصم ریاض واہلہ کی زیر نگرانی اہلکاروں نے اینٹی ٹینک مائن کو ناکارہ بنانے کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ضلعی آفیسر نے بتایا کہ اینٹی ٹینک چالو حالت میں تھا ،ممکنہ طور پر پھٹنے سے بڑی تباہی ہوسکتی تھی۔