ظفروال : دیولی میں انڈین ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد

نارووال (آئی این پی )ظفروال کے نواحی علاقہ دیولی میں انڈین ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد ہوئی جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے اتحویل میں لے کرناکارہ بنادیا۔ تفصیل کے مطابق تحصیل ظفروال کینواحی علاقہ دیولی میں چودہ پونڈ وزنی انڈین ساختہ اینٹی ٹینک مائن ایم فائیو برآمد ہوئی جسے محکمہ سول ڈیفنس نارووال کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے اپنی تحویل میں لے کرناکارہ بنادیا۔ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسرنارووال فرحانہ عزیز کا کہناہے کہ محکمہ سول ڈیفنس عوام کی جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے کے لیے دن رات مصروف عمل ہے۔