ڈکی بھائی کی ویڈیو دیکھی ، بہت زیادتی کی گئی، اعلی سطح پر کارروائی کی ضرورت ہے
اسلام آباد(آئی این پی ) رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے ڈکی بھائی پر تشدد کے معاملے پر آرمی چیف کو خط لکھنے کا اعلان کردیا۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈکی بھائی کی ویڈیو دیکھی ہے، اس کے ساتھ بہت زیادتی کی ہے اور اس حوالے سے اعلی سطح پر کارروائی کی ضرورت ہے۔رکنِ قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو چھوڑو مت جنہوں نے تمہارے منہ پر چپیڑیں ماری ہیں، جس نے منہ پر چپیڑیں ماریں وہ انسان نہیں گندی نالی کے کیڑے ہیں۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے افراد کو ہرگز نہ چھوڑا جائے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ سعدالرحمان عرف ڈکی سے متعلق آرمی چیف کوخط لکھیں گے اور بتائیں گے ایجنسی کا نام لے کراسلام آباد میں بھی کچھ لوگوں سے زیادتی کی گئی، ایسا کرنے والوں کو بھی گرفتار کیا جانا چاہیے۔انھوں نے مزید کہا کہ قانون کسی کو اجازت نہیں دیتا کہ وہ ماں بہنوں کو دھمکائے یا شہریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرے۔