چوہدری مونس الہٰی کو دوہرے قتل کے مقدمے میں اشتہاری قرار دیا گیا

چوہدری مونس الہٰی کو دوہرے قتل کے مقدمے میں اشتہاری قرار دیا گیا

سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الہٰی کو گجرات کے ایڈیشنل سیشن جج نے دوہرے قتل کے مقدمے میں اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

 پولیس کے مطابق مونس الہٰی اور دیگر ملزمان پر 28 جون 2023 کو یاسر اور یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام ہے۔مونس الہٰی کو ملزمان کے انکشاف کے بعد اس کیس میں نامزد کیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اسی کیس میں نامزد ملزم محمد اختر دوران ٹرائل جیل میں وفات پا گیا۔یہ فیصلہ اس وقت آیا جب لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں مونس الہٰی کی اہلیہ کو طلب کیا تھا، اور خواتین کو پیشی سے استثنیٰ دینے کی درخواست پر عدالت نے کہا کہ وہ ایک یا دو سماعتوں میں پیش ہوں، اس کے بعد درخواست منظور کی جائے گی۔