لاہور(خصوصی رپورٹ) اسلامی جمعیت طلبہ نے جاری دھرنے کو وائس چانسلر آفس سے وائس چانسلر ہاؤس منتقل کر دیا ۔طلبہ کا کہنا تھا یہ احتجاج یونیورسٹی کی ناقص سکیورٹی اور چیف سکیورٹی آفیسر کی غیر ذمہ داری کے خلاف کیا جا رہا ہے،مطالبہ ہے کہ جامعہ میں جدید اور مؤثر حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔ جمعیت عہدیداروں کا کہنا تھا کہ چیف سکیورٹی آفیسر کا فوری استعفیٰ ناگزیر ہے۔ احتجاج میں شریک طلبہ نے زور دیا ان کے مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کیا جائے،انتظامیہ نے مسائل کو نظر انداز کیا تو دھرنے کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔