لاہور سے حقوقِ طلبہ تحریک کا اغاز ، دن بھر لاہور کی شاہراہوں پر احتجاج اور دھرنے جاری رہے
لاہور(خصوصی رپورٹ )اسلامی جمعیت طلبہ نے لاہور کے تین مقامات پر مطالبات کے حق میں احتجاج کیا تو پولیس نے دھاوا بول دیا ، ناظمِ لاہور سمیت 20 سے زائد کارکن گرفتار کر لئے بعد ازاں مذاکرات کے بعد رہا کر دیا گیا۔اسلامی جمعیت طلبہ نے لاہور سے حقوقِ طلبہ تحریک کا اغاز کر دیا ، دن بھر لاہور کی شاہراہوں پر احتجاج اور دھرنے جاری رہے ، پولیس نے احتجاج پر دھاوا بول کر ناظم لاہور عبداللہ عباس سمیت متعدد کارکنوں کو گرفتار کر کیا ، اس موقع پر ترجمان جمعیت طلبہ حسنات ڈوگر کا کہنا تھا کہ یہ گرفتاریاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں ، اب یہ تحریک چل پڑی ہے ، طلبہ ساتھ جڑتے چلے جائیں گے ، اور اب ہم آگے ہی بڑھیں گے ، اگلے کچھ دنوں میں میڈیکل کالجز کی فیسوں کے حوالے سے بھی احتجاج کیا جائے گا۔