اے ڈی بی ریویو مشن کا محکمہ ہا ئوسنگ کا دورہ

لاہور(خصوصی رپورٹ)ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے ریویو مشن نے محکمہ ہا ئوسنگ پنجاب کے دفتر کا دورہ کیا جہاں جاری ترقیاتی منصوبوں پر محکمہ کے اعلیٰ تکنیکی ماہرین نے تفصیلی بریفنگ دی۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں راولپنڈی میں جاری 33 ارب روپے کے واٹر سپلائی پراجیکٹ پر تفصیل سے گفتگو کی گئی، جبکہ پراجیکٹ کی جلد اور معیاری تکمیل کے لیے تمام تکنیکی پہلو ئوں کو مدنظر رکھنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔