وزیر ہا ئوسنگ کا حلقے میں مختلف گلیوں کا دورہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیر ہا ئوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے حلقے میں مختلف گلیوں کا دورہ کیا جہاں لیگی کارکنان نے جاری ترقیاتی کاموں پر صوبائی وزیر اور قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر بلال یاسین نے کہا عوامی مسائل کی داد رسی اولین ترجیح ،ہر طبقہ کے لوگوں کی فلاح کیلئے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے۔