لیسکو : ایک ماہ کے دوران 1108 کنکشن میں تضاد

 310ملزموں کے خلاف مقدمات ،803کنکشن کو کلیئر کردیا گیا 
لاہور (خصوصی رپورٹ ) بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی مصروف عمل ہے ، شعبہ سرویلنس اینڈ انویسٹی گیشن نے ایک ماہ کے دوران 1108 کنکشن میں تضادکی نشاندہی کرلی۔ ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق لیسکو کے شعبہ ایس اینڈ آئی نے ایک ماہ کے دوران 8ہزار244کنکشن کو چیک کیا جن میں سے 1108 میں تضاد پایا گیا۔نارتھ سرکل 291، سنٹرل سرکل 327،ایسٹرن سرکل 291اور ساتھ سرکل میں 199کنکشن میں تضاد پایا گیا۔ ایک ماہ کے دوان 310ملزموں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر ائے گئے جبکہ 803کنکشن کو کلیئر کردیا گیا۔ لیسکو کی جانب سے ملزموں کو ڈی ٹیکشن بل کی مد میں 5 لاکھ 94 ہزار 734 یونٹ چارج کئے گئے جن کی مالیت 3کروڑ56لاکھ84ہزار 40روپے بنتی ہے۔