نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت کنکشن‘ لیسکو نے احکامات ہوا میں اڑا دیئے

اسلام آباد (آئی این پی)  لیسکو نے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت صارفین کو کنکشن دینے کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس خان لغاری کی جانب سے آٹھ فروری تک جمع درخواستوں پر کنکشن دینے کے احکامات کے باوجود سرکلز، ڈویژنز اور سب ڈویژنز میں کام کا آغاز نہیں ہو  سکا۔کمپنی میں فروری تک جمع ہونے والی نیٹ میٹرنگ درخواستوں پر محکمانہ کارروائی کا آغاز نہیں ہو سکا،وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس خان لغاری نے زیر التوا کیسز پر کنکشن دینے کا حکم دیا تھا۔وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے آٹھ فروری تک جمع ہونیوالی درخواستوں پر نیٹ میٹرنگ کی اجازت دی تھی،اجازت ملنے کے باوجود سرکلز، ڈویژنز اور سب ڈویژنز میں کام کا آغاز نہ ہو سکا۔ صارفین نے دو ماہ قبل لیسکو کے ساتھ نیٹ میٹرنگ پر کنکشن لینے کا معاہدہ کیاتھااورمعاہدے کے بعد نیپرا سے سولر سسٹم سے بجلی کی جنریشن کا لائسنس حاصل کیا تھا،لائسنس کے حصول کے بعد لیسکو نے دو ماہ قبل صارفین کو میٹریل کا اجرا کیا لیکن میٹریل کا اجرا ہونے کے باوجود میٹرز کی تنصیب کا کام روک دیا گیا۔