لیگی رہنماؤں کے ساتھ بیٹھک میں پی پی کمیٹی کے گلے شکوے

 ن لیگ مشکل میں حامی بھرتی ،مشکل سے نکلتی ہے توبھول جاتی ، پی پی رہنما
لیگی کمیٹی کی تحفظات پر غور کرنے کی یقین دہانی ،وقت مانگ لیا، اندرونی کہانی 
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پیپلزپارٹی اور حکومتی کمیٹیوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی طویل ملاقات میں پی پی وفد کے گلے شکوے۔ پیپلزپارٹی کے وفد نے مسلم لیگ ن کو مختلف امور پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پی پی رہنماؤں نے دوران گفتگو تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پہلے بھی وعدے کرکے عمل درآمد نہیں کیا، مسلم لیگ ن مشکل میں ہر چیز کی حامی بھرتی ہے جبکہ مشکل سے نکلتی ہے تو ہر چیز بھول جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نے پنجاب میں کمیٹیوں کی سفارشات پر بھی عملدرآمد نہیں کیا،دوسری جانب ذرائع نے مزید بتایا کہ لیگی کمیٹی کی پیپلزپارٹی کے تحفظات پر اعلیٰ سطح پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ حکومت نے پی پی کے تحفظات دور کرنے کیلئے وقت مانگ لیا۔