صدر اور وزیراعظم کی ملاقات میں پاک سعودی دفاعی معاہدے پر اعتماد میں نہ لینے پر گلے شکوے

اسلام آباد ( آن لائن) صدر وزیراعظم کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اسلام آباد میں غیر معمولی نوعیت کی اہم ملاقات ہوئی ۔دونوں جماعتوں کے رہنماوں کے درمیان حالیہ تلخ بیانات پر غور کیا گیا۔پاک سعودی دفاعی معاہدے پر اعتماد میں نہ لیے جانے کے گلے شکوے بھی ہوئے ، دونوں رہنماؤں نے اپنی جماعتوں کے درمیان افہام و تفہیم کے ماحول کو فروغ دینے اور بیان بازی سے گریز پر اتفاق کیا