ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اہم ملاقات طے پا گئی ہے۔
یہ ملاقات آج شام وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی، جس میں دونوں رہنما ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور حکومتی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان حکومتی اتحاد کے تحت چلنے والے امور پر بھی گفتگو کی جائے گی، اور دونوں بڑی حکومتی اتحادی جماعتوں کے درمیان دیرینہ مسائل کو زیر غور لایا جائے گا۔ یہ ملاقات دونوں جماعتوں کے درمیان اتحاد کو مستحکم بنانے اور موجودہ سیاسی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔اس ملاقات میں حکومتی پالیسیوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی، اور اہم قومی مسائل پر دونوں جماعتوں کے نظریات میں ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔