وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بیجنگ میں کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دیے گئے خصوصی ظہرانے میں شرکت کی۔
ظہرانے میں کیمونسٹ پارٹی کے حکام نے وفد کا استقبال کیا۔ مریم نواز کی نائب منسٹر سن ہائی ین اور دیگر حکام سے ملاقات ہوئی جس میں پاک چین تعلقات کے مزید استحکام پر زور دیا گیا۔مریم نواز نے چین سے جڑواں صوبوں اور شہروں کے قیام کی تجویز پیش کی اور پنجاب میں چینی سرمایہ کاری کے لیے بھرپور تعاون کی پیشکش کی۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی، ویسٹ مینجمنٹ، ایگریکلچر اور یوتھ ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں چین کے تعاون کو خوش آئند قرار دیا۔مریم نواز نے پاکستان اور چین کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا۔